آسٹریا میں جنونی شخصی نے ہجوم میں ویان گھسا دیا ، 3 ہلاک

ویانا ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : مشرقی یوروپی ملک آسٹریا کے دوسرے بڑے شہر گراز میں ایک جنونی شخص نے عوام کے ہجوم میں اپنی تیز رفتار ویان گھسادیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور دیگر 34 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس مقام کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ جہاں زخمیوں کے علاج کے لیے 60 ایمبولنس پہونچ چکی تھیں ۔