آسنسول کے واقعہ کا جائزہ لے گی بی جے پی کمیٹی

نئی دہلی30مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں حال میں ہوئے پرتشدد واقعات کا جائزہ لینے اور اس کی رپورٹ دینے کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی تشکیل کردہ اس کمیٹی میں پارٹی کے نائب صدر اور ایم پی اوم ماتھر، ترجمان سید شاہنواز حسین، ممبر پارلیمنٹ روپا گانگولی اور بی ڈی رام شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ مسٹر شاہ کو دے گی۔