آسام ہجومی تشدد : 48 افراد کے خلاف چارچ شیٹ پیش

گوہاٹی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام پولیس نے کربی ۔ انگلانگ ضلع میں دو نوجوانوں کو ہجومی تشدد میں ہلاک کرنے کے واقعہ میں 48 افراد کے خلاف چارچ شیٹ پیش کی ہے ۔ یہ واقعہ جاریہ سال جون میں پیش آیا تھا ۔ آسام ڈی جی پی کلادھر سائکیہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے ۔ آسام پولیس نے 90 دن کے اندر ہی چارچ شیٹ پیش کردی ہے۔ 8 جون کو پیش آئے واقعہ میں دو دوستوں نیوتپل داس اور ابھیجیت ناتھ کو ہجوم نے بچوں کا اغوا کرنے والے افراد کا شبہ کرتے ہوئے ایک گاوں میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھا ۔ پولیس نے جملہ 48 ملزمین کے خلاف چار چ شیٹ پیش کردی ہے ۔