آسام کابینہ میں 2 وزراء کی شمولیت

گوہاٹی ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے دو سابق وزراء گوتم رانے اور صدیق احمد کو شامل کرلیا ہے ۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر پی بی آچاریہ نے دو وزراء کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلوایا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر اور کابینی رفقاء اور ارکان اسمبلی موجود تھے ۔ جاریہ سال دوسری مرتبہ ترون گوگوئی کو کانگریس کے ایک حلقہ کی جانب سے ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کے باعث کابینہ میں توسیع کی گئی ۔ قبل ازیں ماہ جنوری میں پہلی مرتبہ کابینہ میں رد و بدل کیا گیا تھا ۔ ترون گوگوئی جو کہ مسلسل تیسری مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہیں گذشتہ سال تک گوتم رانے پبلک ہیلت اینڈ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے وزیر تھے ۔ علاوہ ازیں صدیق احمد کو بھی گذشتہ سال ناراض لیڈروں کا ساتھ دینے پر وزیر ہارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ کوآپریشن ہٹادیا گیا تھا ۔