آسام و میگھالیہ سیلاب میں جملہ 85 اموات : این ڈی آر ایف

گوہاٹی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام اور میگھالیہ میں سیلاب اور شدید بارش سے کئی علاقے زیر آب آجانے کے نتیجہ میں جملہ 85 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے یہ بات بتائی ۔ این ڈی آر ایف کے سربراہ او پی سنگھ نے کہا کہ ایک ہفتے تک سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے عمل میں مصروف رہنے کے بعد اب این ڈی آر ایف نے اپنی توجہ بچاؤ اور راحت کاموں پر مرکوز کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 39 افراد اور میگھالیہ میں 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔