آسام میں کشتی حادثہ ، 40 غرقاب

گوہاٹی ۔ 28 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برہم پترا کی ملحق کولوہی ندی میں موٹر بوٹ حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 40 افراد کی غرقابی کا اندیشہ ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتیوں کی دوڑ کا مشاہدہ کرنے کیلئے تقریباً 200 افراد اس موٹر بوٹ میں جارہے تھے کہ وہ لکڑی کے ایک برج سے ٹکراکر اُلٹ گئی۔ کئی مسافرین تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچ گئے لیکن 40 لاپتہ ہیں ۔