آسام میں فوج کے ساتھ تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

دیپہو (آسام) ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وسطی آسام کے ضلع کرلی رنگ لانگ میں فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کی تحویل سے ایک AK-56 ریفل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقہ کولی گاؤں میں فوجی دستہ گشتی مہم پر تھا کہ بعض افراد مشتبہ حالت میں نظر آئے۔ فوج جب چیلنج کیا تو عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوجی دستہ نے انہیں روکنے کیلئے جوابی فائرنگ کردی۔ بعد ازاں علاقہ تلاشی لینے پر ایک نالے کے قریب عسکریت پسند کی نعش ایکے 56 ہتھیار کے ساتھ پائی گئی ۔ مہلوک کی فی ا لفور شناخت نہیں ہوسکی۔