آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، مزید 3 ہلاکتیں

گوہاٹی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 1600 دیہاتوں میں 7.3 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد سیلاب میں مرنے والوں کی جملہ تعداد 18 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے دو مرتبہ آسام کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع دھیماجی رہا جہاں 3.4 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران چیف منسٹر ترون گوگوئی نے متاثرہ عوام کو فی الفور راحت پہنچانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے برہم پترا، بارک اور دیگر ندیوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔