جمعرات , دسمبر 12 2024

آسام میں آئی ایس آئی ایس سے غیر معمولی دلچسپی انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں پر پولیس کی سخت نگرانی

گوہاٹی۔/29ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام پولیس عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا ( داعش ) پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ ریاست میں انٹرنیٹ پر آئی ایس آئی ایس کی تصاویر کا مشاہدہ کرنے والوں کی قابل لحاظ تعداد پائی گئی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر کھاگن شرما نے آج یہ اطلاع دی اور یہ نشاندہی کی کہ آسام میں مذہبی بنیاد پرست موجود ہیں اور آئی ایس آئی ایس کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے اور عسکریت پسند گروپ کے انٹرنیٹ تصاویر پر سب سے زیادہ ہٹس کا پتہ چلا ہے۔ لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ داعش میں دلچسپی رکھنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ حال ہی میں میڈیا نے انٹلی جنس ایجنسی کے قومی سروے کے حوالہ سے یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ جموںو کشمیر کے بعد آسام دوسری ریاست ہے جہاں انٹر نیٹ پر آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں اور تصاویر کا سب سے زیادہ مشاہدہ کیا جاتا ہے۔
کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر سادھو گرفتار
تھانے ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سادھو جس نے مبینہ طو رپر ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی اور اس کی ماں سے بدسلوکی کی اور اس کیلئے اس کے علاج کا بہانہ بنایا تھا۔ پیر کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر نے کہا کہ 35 سالہ گھریلو خاتون بیمار رہا کرتی تھی اور اس نے علاج کیلئے سادھو سے ربط پیدا کیا تھا جہاں علاج کے بہانہ سادھونے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس کی بیٹی کی عصمت ریزی کی ۔

TOPPOPULARRECENT