آسام : مودی کے مقام جلسہ پر تلخی

گوہاٹی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی 30 نومبر کو بی جے پی ورکرز کے ساتھ یہاں سروسجائے اسپورٹس کامپلکس میں میٹنگ سے قبل چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے آج محکمہ اسپورٹس و امور نوجوانان کو ہدایت دی کہ اس جگہ پر کسی غیرکھیل سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے، جس پر بی جے پی نے فوری ردعمل میں کہا کہ یہی مقام سی ایم کے فرزند کی شادی کیلئے استعمال ہوا تھا۔