گوہاٹی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں آج سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی جبکہ مزید چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6.5 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ ریاست میں مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دو افراد قومی شاہراہ پر پانی میں بہہ گئے جبکہ مزید دو افراد کھوکرا جھار ضلع میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔