ایٹانگر۔7جون ( سیاست ڈاٹ کا ) این ایس سی این ( کے) کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے آج آسام رائفلس کے کیمپ پر جو دورافتادہ لازو کے علاقہ میں قائم ہے فائرنگ کی ۔ این ایس سی این ( کھات لانگ) کے 35عسکریت پسندوں نے کیمپ پر فائرنگ کی جو ہند۔ میانمار سرحد پر واقع ہے ۔ یہ واقعہ ڈھائی بجے دن پیش آیا ‘ تاہم فوری طور پر ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ آسام رائفلس کے ارکان عملہ جو پیشگی اطلاع کی بناء پر چوکس تھے ‘ جوابی کارروائی کے ذریعہ عسکریت پسندوں کو پسپا ہونے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اے کے 47 رائفل کے تقریباً 70 خالی کرتوس اور ایسے بم جو پھٹ نہیں سکے تھے موقع واردات سے دستیاب ہوئے ۔ بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی جاری ہے ۔