آسام : جہادی سرگرمیوں کے کیسیس این آئی اے کو حوالگی

گوہاٹی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسام اس ریاست میں جہادی سرگرمیوں سے متعلق معاملوں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے حوالے کردے گی جیسا کہ چیف منسٹر ترون گوگوئی کے آج یہاں طلب کردہ لا اینڈ آرڈر جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک حکومتی بیان میں کہا گیاکہ میٹنگ میں اس طرح کے کیسیس این آئی اے کے سپرد کردینے کا فیصلہ ہوا ہے تاکہ ان معاملوں کی جامع جانچ ہوسکے، کیونکہ اس کے بین الاقوامی اثرات ہوتے ہیں۔ گوگوئی نے عہدیداروں کو مخالف قوم سرگرمیوں کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مخالف قوم عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے۔