آسام اور اروناچل میں زلزلہ

تیزپور 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) رختر پیمانے پر 4.8 شدت کا ایک ہلکا زلزلہ آج آسام کے علاقہ سونت پور اور اروناچل پردیش کو دہلادینے کی وجہ بن گیا ۔ اس زلزلہ کا مبدا 27 درجہ شمالی عرض بلد اور 92.5 درجہ مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔زلزلہ کا یہ جھٹکہ اروناچل پردیش میں علی الصبح 5.24 بجے محسوس کیا گیا ۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔