آر ڈی او کا دورہ ہلسی گرام پنچایت

کوبیر ( عادل آباد)۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے دلت بستی اسکیم کے تحت غریب مستحقین بے زمین دلتوں کے طبقات کو اراضیات تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دلتوں کی اس اسکیم کے تحت اراضیات کا سروے کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں آر ڈی او نرمل شیوا لنگیا نے کوبیر منڈل کے ہلسی گرام پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری اراضیات کا معائنہ کیا جو عنقریب صرف دلتوں میں منقسم کرنے کی امید ظاہر کی۔ آر ڈی او نے کہا کہ حکومت بے زمین مستحقین دلتوں میں فی کس تین ایکر اراضی تقسیم کے اعلان کرنے پر اراضیات سروے کے دوران انہیں بتایا کہ سرکاری اراضی دستیاب نہ ہونے پر خانگی اراضی خریدی جائے گی۔