حیدرآباد ۔ 5۔ مارچ (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد زون کے آر ٹی سی ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف رانی گنج ڈپوس پر مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ ٹی ایس آر ٹی سی ایمپلائز یونین نے منظم کیا ۔ زونل سکریٹری آر ٹی سی ایمپلائز یونین جے راگھولو نے کہا کہ ریاست کے دوسرے آر ٹی سی زونس کے ملازمین کو تنخواہ دے دی گئی جبکہ گریٹر حیدرآباد زون کے ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں ۔ سٹی کے ملازمین کے ساتھ حکومت سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔