موجودہ بسوں کا دھواں ، راہگیروں کے لیے تکلیف دہ
حیدرآباد /2 مئی ( سیاست نیوز ) آر ٹی سی بسیس ریل کے انجن کی طرح دھواں خارج کر رہی ہیں روزانہ 10 لاکھ کیلومیٹر کا سفر طئے کرنے والی 3556 بسوں میں نصف سے زائد بسیس متعینہ مقدار سے بڑھ کر دھواں خارج کر رہی ہے ۔ اس طرح کی صورتحال دھواں آنکھوں ، ناک اور منہ کے ذریعہ جسم میں داخل ہو رہا ہے ۔ بسوں میں بعض قدیم ہیں تو بعض میں انجن کی خرابیاں ہیں ۔ قانون کے مطابق ایک بس 10 لاکھ کیلومیٹر چلنے کے بعد اس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔ مگر اس قانون پر کہیں بھی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے ۔ مزید فضائی آلودی سے متاثرہ شہروں میں حیدرآباد بھی شامل ہے ۔ بسوں سے نکلنے والے دھویں کو کم کرنے کے مواقع ہونے کے باوجود آر ٹی سی عہدیداران اس جانب بالکل ہی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ کئی این جی اوز بار بار توجہ دلا رہے ہیں کہ شہر میں قدیم آر ٹی سی بسوں اور خانگی ٹراویلس کی وجہ سے آب و ہوا زہر آلود ہو رہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے احاطہ میں چار سال سے آر ٹی سی بسیس کی نئی بسیں خریدی گئیں ۔ بسوں کے انجنوں میں مرمتی کام ہونے کے باوجود ان بسوں کو بغیر مرمت کئے ہی چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ایسی بسیس بار بار سڑکوں پر رک جاتی ہیں اور گریٹر کے احاطہ میں چلائی جانے والی بسوں میں سے 40 فیصد ان فٹ ہیں ۔ حالانکہ شہر کی آبادی میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔ مگر آبادی کے لحاظ سے بسیں چلائی نہیں جارہی ہے ۔ چار سال قبل 3600 بسیس تھیں تاحال انہیں بسوں کو چلایا جارہا ہے ۔ گریٹر میں 10 لاکھ کیلومیٹر طویلہ سفر طئے کرچکی 40 فیصد بسیں ہیں اور بعض بسوں کے انجن تبدیل کرے چلایا جارہا ہے اور گریٹر کے احاطے میں 200 قدیم بسوں کو رنگ کرکے چلایا جارہا ہے ۔ آر ٹی سی کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے دو ماہ کے اندر 40 الکٹریکل بسیں حاصل کرنے کی تجویز ہے ۔ الکٹریکل بس کو دو گھنٹے چارج کرنے پر 200 کیلومیٹر چلے گی ۔ گریٹر آر ٹی سی ای ڈی پرشوتم نے بتایا کہ کشیف دھواں خارج کرنے والی 14 بسوں کو چلانے سے روک دیا گیا ہے ۔ 29 ڈپوز میں 3804 بسیں میں جن میں 177 اے سی بسیس ہیں اور ان بسوں میں 40 فیصد پرانی بسیں ہی ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد 22,144 ہے ۔ جملہ 23 بس اسٹیشنس ہیں اور جملہ 1317 بس شیلٹرس ہیں اور ان بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد 33 لاکھ ہے ۔
’’سلام تلنگانہ‘‘ میں کل رویندرا بھارتی پر کامیڈی شو ’’ہنگامہ‘‘
حیدرآباد ۔2 مئی (پریس نوٹ) محکمہ تہذیب و زبان حکومت تلنگانہ کے زیراہتمام ’’سلام تلنگانہ‘‘ کے زیرعنوان ان دنوں اردو پروگرامس جاری ہیں۔ 4 مئی جمعہ کی شام 7 بجے رویندرا بھارتی کے سبزہ ذار پر فیملی انٹرٹینمنٹ کامیڈی شو ہنگامہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں لافٹر چمپئن منور علی مختصر، شبیرخاں، کے بی جانی، شبن خاں، سورج کرن وغیرہ فیملی مزاحیہ خاکے و کامیڈی آئیٹمس سنائیں گے۔ تفریح سے بھرپور اس طنز و مزاح کی خصوصی محفل میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی۔ مایوسی سے بچنے کیلئے شو سے قبل اپنی نشست سنبھال لیں۔