آر ٹی سی ملازمین یونین کی چندرا بابو سے نمائندگی ، بقایا جات کی اجرائی کا مطالبہ

حیدرآباد۔/3ستمبر، ( این ایس ایس ) آر ٹی سی ملازمین یونین کے قائدین نے جو ان دنوں ہڑتال پر ہیں آج آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ بقایا جات کے تئیں 1,500 کروڑ روپئے کی مالی امداد جاری کی جائے۔ان قائدین نے یہاں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے دوران اپنے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملازمین نے واضح کیا کہ مطالبات کی یکسوئی تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ملازمین کے اپنی ڈیوٹی پر رجوع ہونے کیلئے حکومت کو چاہیئے کہ فی الفور بقایا جات کی رقم جاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے متعلقہ عہدیداروں سے اس مسئلہ پر بات چیت کے بعد فیصلہ کرنے کا تیقن دیا ہے۔