آر ٹی سی ملازمین ہڑتال سے دستبردار

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) آر ٹی سی انتظامیہ اور ایمپلائز یونین کے مابین بات چیت کامیاب رہی۔ انتظامیہ نے ملازمین کو 56فیصد گرانی الاؤنس دینے سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد یونین قائدین نے مجوزہ ہڑتال سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین کے دیرینہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹس دی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بات چیت شروع کی اور کئی اہم مطالبات قبول کرلئے گئے۔آر ٹی سی ایمپلائزیونین قائدین نے بتایا کہ مہلوک ملازمین کے افراد خاندان کو ملازمت کیلئے احکامات کی اجرائی، آر ٹی سی ورکرس فنڈ کو واجب الادا 30کروڑ روپئے بقایا جات کی ادائیگی سے بھی انتظامیہ نے اتفاق کیاہے۔