حیدرآباد ۔21 مئی ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت پر تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے مطالبہ پر ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جے اے سی کے چیرمین راجی ریڈی نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرنے والے ملازمین کو چیف منسٹر دھمکیاں نہیں دیئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں ۔ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ان کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے منعقدہ تلنگانہ آر ٹی سی جے اے سی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے راجی ریڈی نے الزام عائد کیا کہ حکومت آر ٹی سی کو خانگیانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ملازمین کو جدوجہد کا حق حاصل ہے ۔