آر ٹی سی ملازمین اور انتظامیہ کی آج بات چیت

حیدرآباد۔4مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر دی گئی ہڑتالی نوٹس کی روشنی میں شروع کی جانے والی ہڑتال کو روکنے کے اقدامات کا آر ٹی سی انتظامیہ نے آغاز کیا ہے اور 5مئی کو 10بجے دن بات چیت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔