آر ٹی سی بسوں میں خاتون مسافرین کیلئے علحدہ نشستیں

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بسوں میں خاتون مسافرین کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سٹی آر ٹی سی بسوں میں علحدہ نشستیں بشمول سلائیڈنگ ڈور کی سہولت دی جارہی ہے ۔ جس کی ڈاکٹر جے پورنا چندرا راؤ ، آئی پی ایس ، وی سی اور ایم ڈی ، اے پی ایس آر ٹی سی نے جے ایم ڈی سری جی وی رامنا راؤ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( ایچ آر ڈی اینڈ میڈیکل و سکریٹری ٹو کارپوریشن سری ایم رویندر ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( ای ) سری جیا راؤ کے ہمراہ مشیر آباد ۔ 2 ڈپو پر آج 2-30 بجے دوپہر جانچ کی ۔ جانچ کے بعد ڈاکٹر جے پورنا چندرا راؤ نے کہا کہ آر ٹی سی پارٹیشن اور سلائیڈنگ ڈور فراہم کررہی ہے تاکہ خواتین کے لیے مزید آرام اور سلامتی ہوسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خانگی وہیکلس کی بجائے آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ سفر کرنے کو خواتین ترجیح دیں گی اس طرح اس قسم کی بسوں کے ذریعہ سفر زیادہ محفوظ ہوگا ۔ آر ٹی سی نے خاتون مسافرین کو خصوصی سیٹوں کو الاٹ کرنے کے طریقہ میں لانگ بیاک کو متعارف کیا ہے اور خواتین کے لیے کئی بسوں کا خصوصی طور پر انتظام کیا ہے ۔۔