نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آرایس ایس چاہتی ہیکہ آزادی ہند کے تمام سرکاری کاغذات کی ازسرنو درجہ بندی کی جائے۔ اب وقت آ گیا ہیکہ مابعد 1947 کے تمام خفیہ فائلس کو منظرعام پر لایا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔ اکھل بھارتیہ اتہاس سنکلن یوجنا کے آل انڈیا آرگنائزنگ سکریٹری نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہیکہ وہ 1947 کے بعد کے تمام دستاویزات کو عوام کیلئے کھول دیں۔ ہم کو اپنی ماضی سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔ حال ہی میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی حکومت نے 1962 میں چین کے ہاتھوں ہندوستان کی بدترین شکست پر ایک رپورٹ کو منظرعام پر لانے سے انکار کردیا تھا۔