آر ایس ایس پر انگشت نمائی کے خلاف علیگڑھ طلبہ کو دھمکی

علیگڑھ۔14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مذہبی تبدیلی تنازعہ کے پس منظر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے طرز عمل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کی اسٹوڈنٹس ونگس اے بی وی پی نے یونین کو آر ایس ایس پر انگلی اٹھانے کے خلاف خبردار کیا ہے ۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کوآرڈینیٹر پشپیندر پچوری نے یونین کے نائب صدر مسعودالحسن کے بیان پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ آر ایس ایس عوام میں نفرت پھیلا رہی ہے ۔ پچوری نے مسعود الحسن سے کہا کہ آر ایس ایس پر تنقید کے معاملہ میں وہ اپنیحد میں رہیں ۔ مسعود الحسن نے کہا کہ تھا اب وقت آچکا ہے کہ آر ایس ایس سے قطعی محاذ آرائی کی جائے کیونکہ وہ عوام میں نفرت پھیلارہی ہے ۔