حیدرآباد /23 جون ( پی ٹی آئی ) این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تائید پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس کے سینئیر لیڈر ایس جئے پال ریڈی نے آج اس نظریہ کا اظہار کیا کہ ’’ آر ایس ایس کے اسکول میں یہاں تعلیم ‘‘ حاصل کرنے والے کسی شخص کو صدر بنانا خطرناک ہوگا ۔ جئے پال ریڈی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ ( صدر ) دستور کے پاسبان محاجفظ ہوتے ہیں ۔ جب آپ اس عہدہ کیلئے منتخب کرتے ہیں تو یہ ایسے کسی شخص کو صدر بنانا نہ صرف شرمناک بلکہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے کہ اس ( شخص ) نے صرف آر ایس ایس اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے ۔ تاہم جئے پال ریڈی نے فوری طور پر یہ وضاحت بھی کردی کہ شخصی طور پر وہ کووند کے مخالف نہیں ہیں ۔ جئے پال ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن امیدوار میرا کمار ‘’ سیکولر اور جمہوری اقدار کی پیکر ہیں ‘‘ ۔ جئے پال ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے خفیہ ساز باز کرلی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امیدوار کے بارے میں علم ہونے سے قبل ہی چیف منسٹر نے تائید کا اعلان کردیا تھا ۔