پونے۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ٹی آئی کارکن ولاس براوکر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ ان کی نعش مکان میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس کے علاوہ 100 روپئے کے اسٹامپ پیپر پر ہاتھ سے تحریر کردہ ایک خودکشی نوٹ دستیاب ہوا جس میں تقریباً 50 بڑی شخصیتوں بشمول سیاستدانوں ، پولیس عہدیداروں اور بعض سرکاری عہدیداروں کے نام درج ہیں، جنہیں ان کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔