حیدرآباد ۔ یکم مئی ( این ایس ایس ) آروگیہ سری کے سی ای او نے ایک اعلامیہ میں مطلع کیا کہ آروگیہ شری نیٹ ورک سے مربوط دواخانوں کو ادائیگیوں کا عمل سابق میں کئے گئے وعدوں کے مطابق شروع ہوگیا ہے اور پیر کو ان دواخانوں کو یہ ادائیگیاں کردی جائیں گی ۔ واجب الادا رقومات ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردئے جائیں گے ۔ انہوں نے اپنے اعلامیہ میں دواخانوں سے خواہش کی کہ وہ ادائیگیوں کی وجہ سے آروگیہ شری کے تحت اپنی خدمات کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھیں ۔ ان میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے تاکہ مریضوںا ور غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔