حیدرآباد ۔ 2مئی ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آروگیہ شری کو واجب الادا بقایا جات کی فی الفور اجرائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ حکومت نے آروگیہ شری کو واجب الادا 117 کروڑ روپئے فوری جاری کرے گی ۔ وزیر صحت لکشما ریڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آروگیہ شری کے سلسلہ میں تمام پرائیوٹ ہاسپٹلس انتظامیہ و مالکین کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا اور آروگیہ شری کے ذریعہ طبی خدمات کو جاری رکھنے کے مسئلہ پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا ۔بقایا جات کی عدم ادائیگی کے سبب مریضوں کو دشواریاں پیش آرہی تھی۔