نئی دہلی ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس دہندگان یکم جولائی سے آدھار نمبر یا اندراج آئی ڈی کے بغیر انکم ٹیکس ریٹرنس کی ای فائیلنگ نہیں کرپائیں گے ۔ محکمہ ٹیکس نے کہا ہے کہ پیان کو کسی بھی صورت میں غیرکارآمد قرار نہیں دیا جائے گا ۔ محکمہ ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت کی کہ جو لوگ یکم جولائی تک اپنے آدھار اور پیان کو باہم مربوط نہ کرسکیں انہیں یہ سہولت فراہم کی جائے گی کہ ای فائیلنگ میں آدھار کارڈ نمبر کا حوالہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ آدھار اور پیان کو مربوط کرنے کے سلسلے میں کئی شبہات پائے جاتے ہیں ۔