آدھار کی مقبولیت میں روزافزوں اضافہ

نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شخصی معلومات کی صداقت کیلئے ثبوت کے طور پرآدھارکی قبولیت میں اضافے کے نتیجہ میں منفرد آئی ڈی کو ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے (حاصل کرنے) کی تعداد بڑھ گئی، جو آج کی تاریخ تک زائد از 40 کروڑ ہوگئی ہے، یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا )یو آئی ڈی اے آئی) نے آج بات کہی۔ اتھاریٹی کی جانب سے آج جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک کے ڈاؤن لوڈز 40 کروڑ کو عبور کرچکے ہیں۔ ویب سائیٹ سے آدھار کے حصول کی مقبولیت کی وجوہات مختلف نوعیت کی سرویس کے فراہم کنندگان کا شناخت اور پتہ کے ثبوت کے طور پر آدھار کے استعمال میں اضافہ اور اتھاریٹی کی ویب سائیٹ سے آدھار حاصل کرنے والے افراد کی تعداد مائل بہ عروج ہے اور روزانہ ڈاؤن لوڈز کی اوسط تعداد 6 لاکھ ہے۔ 2 مئی 2016ء تک آدھار اکاؤنٹس تشکیل دیئے جانے کی جملہ تعداد 100.93 کروڑ ہے۔ ڈاٹا اور کارکرد ہونے کے معاملے میں ای۔ آدھار کا وہی موقف ہے جیسے کاغذ پر حاصل ہونے والی اس کی مماثل شکل کا موقف ہوتا ہے۔ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ آدھار کو بھی ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے شناخت اور پتہ کا قابل ثبوت قرار دیا جاچکا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے مختلف سماجی اسکیمات اور پراجکٹس کو آدھار تفصیلات پیش کرنے سے مربوط کر رکھا ہے۔