ورچوول آئی ڈی کا یکم جولائی کو آغاز، سرکیولر کی اجرائی
حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) آدھار کارڈ کو زندگی کے ہرایک شعبہ سے جوڑ دیئے جانے اور آدھار نمبر کے ذریعہ شخصی تفصیلات کے افشاء پر روک لگانے کی خاطر تیار کردہ 16 ڈیجٹ نمبر کا ورچوول آئی ڈی ( وی آئی ڈی ) کا استعمال یکم جولائی سے کیا جاسکتا ہے اور اس مناسبت سے یو آئی ڈی اے آئی سے ایک سرکیولر جاری کردیا ہے۔ سم کارڈس کی خریداری یا دیگر خدمات کے حصول کیلئے صارفین آدھار کارڈ کے بجائے وی آئی ڈی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ وی آئی ڈی کی تفصیلات حاصل کرنے والے اداروں کو لوکل آئیڈنٹیفکیشن یوزر ایجنسی ( اے یو اے ) اور گلوبل اے یو اے کی حیثیت سے تقسیم کیا گیا ہے، پیمنٹ بینکس، علاقائی، دیہی، کوآپریٹیو، اسمال بینکنگ، لائف انشورنس ادارے گلوبل اے یو اے کے احاطے میں پری پیڈ پیمنٹ شعبہ جات غیر بینکنگ مالی ادارے، ٹیلی کام آپریٹر، نان لائف انشورنس ادارے، لوکل اے یو اے کے احاطے میں آئیں گے۔ جبکہ لوکل اے یو اے تمام یکم جولائی سے صارفین کے وی آئی ڈی کے استعمال کی اجازت دینا چاہیئے البتہ گلوبل اے یو اے کے معاملہ میں صارفین کی مرضی کے مطابق آدھار یا وی آئی ڈی نمبر حوالے کیا جاسکتا ہے اور وی آئی ڈی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد https://uidai.gov.in موبائیل آدھار، ایپ، آدھار آن لائن سرویسس میں ورچول آئی ڈی جنریٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور جدید پیج میں آدھار نمبر، سیکوریٹی کوڈ درج کرنے پر موبائیل نمبر پر او ٹی پی آئیگا بعد ازاں اس پیج میں او ٹی پی درج کرکے جنریٹ وی آئی ڈی نامی بٹن کلک کرکے انٹر بٹن دبائیں تو ساتھ ہی ورچول آئی ڈی موبائیل پر آجائیگا۔ واضح ہو کہ ورچول آئی ڈی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اگر وی آئی ڈی بھول جائیں تو اس کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔