آج نیم فوجی تنظیموں کے وظیفہ یاب ارکان کا احتجاج

نئی دہلی ۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق فوجیوں کے بعد نیم فوجی تنظیم کے سابق ملازمین کل’’ ایک عہدہ ۔ ایک پنشن ‘‘ ( او آر او پی ) فوائد کا مطالبہ کرتے ہوئے کل احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ نیم فوجی تنظیموںسی آر پی ایف ‘ بی ایس ایف ‘ آئی ٹی بی پی ‘ سی ایل ایس ایف اور ایس ایس بی کے سابق ملازمین اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے کل جنترمنتر پر دھرنا دیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 10سال سے اپنے مطالبات کی تکمیل کے منتظر ہیں ۔ یہ دھرنا اوراحتجاج 2نومبر 10بجے دن سے جنتر منترپر شروع ہوگا ۔ آل انڈیا سنٹرل پیراملٹری فورسیس اینڈ ایکس سرویس مین ویلفیر اسوسی ایشن کے قومی جنرل سکریٹری پی ایس نائر نے اس بات کی اطلاع دی۔