آج نصف شب سے ایک روزہ آٹو بند

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : مرکزی حکومت کے روڈ سیفٹی بل کے خلاف آل انڈیا ٹریڈ یونینوں کے ایک روزہ بند کے حصے کے طور پر کل 29 اپریل کی نصف شب سے ایک روزہ آٹو بند کا اہتمام کیا جائے گا۔ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین محمد امان اللہ خاں ، بی وینکٹیش ، ایم اے سلیم ، وی کرن اور دوسروں نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں شہروں میں 1,25,000 آٹو رکشا بند کی وجہ سے نہیں چلائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سندریا پارک سے اندرا پارک تک احتجاجی ریالی بھی منظم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت روڈ سیفٹی کے نام پر جرمانوں کی رقم میں بے تحاشہ اضافہ کرنا چاہتی ہے اور لائسنس منسوخ کرنا چاہتی ہے جس کے خلاف بند منایا جارہا ہے ۔