حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) چاند گہن کل 4 اپریل کو وقوع پذیر ہوگا جو سارے ہندوستان میں دیکھا جاسکے گا۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عوام چاند گہن کا صرف آخری حصہ دیکھ سکیں گے۔ جب چاند گہن جزوی طور پر ہفتہ کی شام وقوع پذیر ہوگا۔ یہ مکمل چاند گہن ہوگا جوکہ 3.45 سہ پہر شروع ہوکر 7.15بجے شام ختم ہوگا لیکن دونوں ریاستوں میں دکھائی نہیں دے گا۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عوام چاند گہن کا جزوی حصہ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ مشرق میں نمودار ہوگا۔ چاند گہن سہ پہر 3.47 کو شروع ہوگا اور 5 بجکر 30 منٹ پر مکمل چاند گہن ہوگا جو صرف چند منٹ ہی برقرار رہے گا۔ آندھرا و تلنگانہ کے عوام اس گہن کا آغاز نہیں دیکھ سکیں گے۔ چاند گہن کا زوال5.32 شام سے شروع ہوگا اور 7.15 بجے ختم ہوجائے گا۔ حیدرآباد میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔