حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( راست ) : فولس پیراڈائز ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ایک شام مزاح نگاروں ، مزاحیہ شاعروں ، مزاحیہ خاکوں و تقسیم ایوارڈ کیساتھ چینائی کی معروف شخصیت شاعر ڈاکٹر اعجاز حسین پنجاب اردو اسوسی ایشن کی تہنیتی تقریب 27 نومبر کو شام 6 بجے پلر نمبر 215 پارک ویو اپارٹمنٹ رنگ روڈ پر منعقد ہوگی ۔ صدارت پروفیسر مجید بیدار کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، جناب محمد قمر الدین شرکت کریں گے ۔ جناب یوسف علی خاں ، ڈاکٹر جاوید کمال ، ڈاکٹر م ق سلیم مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ اس پروگرام کے آغاز میں طنزو مزاح نگار ، ڈاکٹر ممتاز مہدی ، ڈاکٹر م ق سلیم ، ڈاکٹر جاوید کمال ، سلطان سبحانی اپنی تخلیقات پیش کریں گے ۔ بعد ازاں مزاحیہ مشاعرہ ہوگا ۔ جس میں مزاحیہ شعراء وحید پاشاہ قادری ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، شفیع ماسٹر ، محی الدین جیلانی ، ستار خاں علیم اور روبینہ ناز شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ فنکار و کامیڈین فلم اداکار ، شبیر خاں ، شہاب الدین ، ایس صمدانی اور نور جہاں مزاحیہ خاکے پیش کریں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور بنگلور میں پیش کردہ ڈرامہ ’ضرورت رشتہ ‘ کے فنکاروں کو مومنٹو پیش کریں گے ۔ فولس پیراڈائز کی جانب سے ڈاکٹر اعجاز حسین کو ان کی خدمات پر تہنیت پیش کی جائے گی اور ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ محبوب خاں اصغر ، ڈاکٹر اعجاز حسین پر خاکہ پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر جاوید کمال انجام دیں گے ۔۔