آج سے جویلرس کی ملک گیر ہڑتال

ممبئی ۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جویلرس نے کل سے ملک گیر سطح پر 3روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 2لاکھ یا اس سے زائد مالیت کے زیورات کی خریداری پر ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی کی وصولی اور پیان کارڈ کو لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ آل انڈیا جیمس اینڈ جویلرس ٹریڈ فیڈریشن کے صدر نشین مسٹر جی وی سریدھر نے بتایا کہ ہماری تنظیم اور دیگر اسوسی ایشنوں کے ارکان کا ایک ہنگامی اجلاس آج منعقد کیا گیا جس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل سے 3روزہ ہڑتال کی جائے جس میں ملک بھر کے 300سے زائد جویلرس اسوسی ایشنیں بشمول مینو فیکچررس، ریٹرنرس،اورارتشینس حصہ لیں گے۔ دریں اثناء کیرالا اور راجکوٹ ( گجرات ) میں تمام جویلرس اسوسی ایشنوں نے آج ہڑتال شرو ع کردی ہے۔