آج دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ میں اوپن یونیورسٹی ڈگری کورسز پر ایم اے حمید کے سوال جواب

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں چہارشنبہ 27 جولائی شام 5 تا 6 بجے اوپن یونیورسٹی ڈگری کورس اہمیت پر ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ امیدوار فون نمبر 040-24740024 پر مس منجو سے 11 بجے تا 4 بجے سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ مس پریا دوران پروگرام شخصی طور پر سوالات کو شامل کریگی ۔ محمد منیر کوآرڈینٹر ہے زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری ترتیب کار ہیں۔