آج ایمسیٹ کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد /17 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں اس سال ایمسیٹ آن لائن کمپیوٹر پر ہورہا ہے ۔ پہلی دفعہ سوالات پرچہ کی بجائے کمپیوٹر پر دیئے جائینگے ۔ ادارۂ سیاست کے تحت انٹر ایم پی سی اور بی پی سی طلبہ کیلئے ایمسیٹ ’سی بی ٹی ‘ کا ماڈل ٹسٹ آج /8 اپریل 11 بجے تا دو بجے دن لارڈس انجنیئرنگ کالج حمایت ساگر روڈ پر رکھا گیا ہے ۔ تمام طلبہ کو ٹی ایس ایمسیٹ کے ماڈل پیپر کے مطابق کمپیوٹر پر مشق کروائی جائیگی اور تمام 160 سوالات کے جوابات کمپیوٹر پر حل کرنا ہوگا ۔ چارمینار اور مہدی پٹنم سے ٹرانسپورٹ کی سہولت رکھی گئی ۔ ایم اے حمید و منظور احمد کوآرڈینیٹر سے 8977198117 پر ربط کریں ۔