حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کانفیڈریشن آف میناریٹی انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام چہارشنبہ 27 مئی صبح دس بجے اردو مسکن ، خلوت میں رکھا گیا ۔ صدارت ایم ایس فاروق کریں گے ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر خواجہ شاہد وائس چانسلر مانو ، پروفیسر محمد سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ، آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ منڈل ، پروفیسر شاینی آئی پی ای اور ڈاکٹر سید سعید احمد ہوں گے ۔ جناب خلیل الرحمن جنرل سکریٹری ، بدر بن عبداللہ ، محمد مستان نے شرکت کی اپیل کی ۔ مختلف اسکولس کے طلباء وطالبات کو ایوارڈس عطا کئے جائیں گے ۔۔