حیدرآباد /12 جون ( پریس نوٹ ) سماج وادی پارٹی اور مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام ہفتہ 13 جون بوقت صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے دھرنا چوک اندرا پارک پر آلیر فرضی انکاونٹر کے خلاف کل جماعتی مہادھرنا پروگرام مقرر ہے ۔ جناب ابوعاصم اعظمی ایم ایل اے صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ دیگر سیاسی ، ملی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین و رہنماء شرکت کریں گے ۔