لندن ۔ یکم ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی انگلستان میں آتش فرو عملہ نے وسیع پیمانے پر جنگل میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ جاریہ تمام ہفتہ جنگل میں آگ بھڑک رہی تھی ۔ مینچسٹراور لنکا شائر سے آتش فرو عملہ کو تیزی سے بھڑکتی آگ پر قابو پانے کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔ آج صبح 4.30 بجے شب ان کی سخت محنت کے نتیجہ میں آگ کو بجھادیا گیا ۔