پٹنہ ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پٹنہ کے سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر جتندر رانا کی قیام گاہ میں آج صبح پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں 3 رائفل اور 300 کارآمد گولیاں تباہ ہوگئیں ۔سٹی ایس پی یشودیپ نے بتایا کہ نذر آتش اسلحہ میں انساس رائفل اور خود کار رائفل اور گولیاں شامل تھیں جب کہ مسٹر جتندر رانا اس وقت شہر سے باہر ہیں ۔ ان کے مکان میں شب 1-30 بجے یہ آگ بھڑک اٹھی باور کیا جاتا ہے کہ شاک سرکیوٹ سے یہ واقعہ پیش آیا ہوگا ۔ اگرچیکہ ایک گھنٹہ میں آگ پر قابو پالیا گیا لیکن پولیس کے ہتھیار اور گولیاں تلف ہوگئیں ۔۔