مالدہ (مغربی بنگال) ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مالدہ ڈسٹرکٹ کے موضع و دیانند نگر م یں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ آتشزدگی میں 100 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جس سے 500 افراد بے گھر ہوگئے ۔ مہلوکین میں ایک 65 سالہ خاتون اور ایک دو سالہ معصوم بچہ بھی شامل ہے ۔ ہریشچندر پور کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (BDO) بپلاب رے نے یہ بات بتائی ۔ آگ سہ پہر تین بجے ایک مکان سے شروع ہوئی جس نے دیگر مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو آناً فاناً جل کر خاکستر ہوگئے۔ 30 افرادکو شدید جھلسی ہوئی حالت میں مالدہ میڈیکل کالج اور مقامی ہیلتھ سنٹر سے رجوع کیا گیا ہے۔
مطلوبہ ماؤسٹ گرفتار
گیا ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ماؤسٹ کو جو مختلف جرائم میں ملوث تھا، ضلع گیا کے سمری علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر موضع سحری میں دھاوے کئے گئے جس کے بعد دنیش پاسوان نامی ماؤسٹ کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ پولیس کے مطابق ضلع گیا میں دنیش پاسوان مختلف جرائم میں ملوث تھا اور پولیس کو ایک عرصہ سے مطلوب تھا۔