حیدرآباد 12 مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج ہدایت دی کہ سابقہ محبوب نگر اور کھمم اضلاع میں جاریہ آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیرات کو تیز کیا جانا چاہئے اور بسرعت ان کی تکمیل کی جانی چاہئے ۔ چندر شیکھر راو نے آج ارکان اسمبلی اور وزرا کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور تجویز کیا کہ ان پراجیکٹس میں دریائے کرشنا سے پانی کے بہاو میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے پانی عدم دستیاب ہے ۔ دریائے گوداوری سے پانی سربراہ کرنے متبادل انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراجیکٹ کی دیکھ بھال کیلئے پراجیکٹ آپریشن مینول بھی تیار کیا جانا چاہئے ۔