نئی دہلی ؍ یروشلم ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج ہندوستان کے ساتھ آبپاشی اور دیگر پانی سے متعلق پراجکٹ بشمول دریائے گنگا کی صفائی میں تعاون سے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اسرائیل کے سفیر برائے ہندوستان ڈینیل کارمن نے کہا کہ دونوں ممالک کا یہ اتحاد کئی سمینارس اور لکچرس کا نتیجہ ہے جو پانی اور زراعت کے شعبہ کے نامور اسرائیلی ماہرین نے منعقد کیا تھا۔ دریں اثناء یروشلم سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل ارون راہا نے اسرائیل کے محکمہ دفاع کے عہدیداروں سے وسیع تر مذاکرات کئے اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کا جائزہ لینے کے علاوہ نئے امکانات تلاش کئے تاکہ ہندوستان میں اعلیٰ سطحی فوجی تنصیبات کے اسرائیلی دفاعی عہدیدار دورے کرسکیں۔
مہاراشٹرا میں بار ڈانسرس کو چھونے پر سزائے قید اور جرمانہ
ممبئی ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بار ڈانسرس کو چھونے پر ایک نئے قانون کے تحت سزائے قید کے علاوہ جرمانہ بھی کیا جاسکے گا۔ نئے مسودہ قانون پر حکومت مہاراشٹرا غور کررہی ہے۔ کانفرنس پر نوٹ پھینکنے کی سزاء سینا قائد ؍ یا 50 ہزار روپئے جرمانہ ہوسکتی ہے۔ غیرقانونی کارروائیوں پر 25 لاکھ روپئے کا بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ 11.30 بجے شب ڈانس بار بند کردیئے جائیں گے۔