آئی پی ای کے پی جی ڈپلومہ میں داخلے

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آر کے مشرا ڈائرکٹر آئی پی ای کے بموجب انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز ( آئی پی ای) حیدرآباد کو بیاچ 2016-18 کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامس میں داخلوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ پی جی ڈی ایم پروگرامس میں شریک ہونے کے خواہاں امیدواروں کو CAT ، MAT ، XAT ، CMAT ، ATMA اور GMAT میں رجسٹر کروانا ضروری ہے لیکن مماثل طور پر آئی پی ای پی جی ڈی ایم کورسیس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے ۔ مذکورہ اسکورس کے بغیر بھی امیدوار آئی پی ای سے ربط کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ٹول فری نمبر 1800-3000-4473 یا 9391932129 پر ربط کریں ۔۔