آئی پی ایل میچز پر ہائیکورٹ حکمنامہ کیخلاف عرضی سپریم کورٹ میں رد

نئی دہلی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹرا اور ممبئی کرکٹ اسوسی ایشنس کی وہ عرضی خارج کردی جو آئی پی ایل مقابلوں کو خشک سالی سے دوچار ریاست کے باہر منتقل کرنے کی ہدایت والے بامبے ہائی کورٹ حکمنامہ کے خلاف داخل کی گئی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی والی بنچ ابتداء ً چند شرائط کے ساتھ مہاراشٹرا میں میچز کے انعقاد کی اجازت دینے آمادہ دکھائی دی۔ تاہم، قطعی فیصلے میں پٹیشن خارج کردی اور کہا کہ میچز کو بیرون ریاست منتقل کیا جائے۔
سی ایم پٹنائک کے چیمبر میں آتشزدگی
بھوبنیشور ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک کے آج یہاں ریاستی اسمبلی عمارت کے چیمبر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اسمبلی کے عہدیداروں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی کو بھی زخم نہیں آیا۔ چیف منسٹر اس وقت دہلی کے دورے پر ہیں۔ آتشزدگی کے اس معمولی واقعہ میں ایک ٹی وی سٹ اور سٹ ٹاپ باکس کو نقصان ہوا۔ وہاں متعین فائر بریگیڈ عملہ نے جلد آگ بجھا دی۔