ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ افتتاح انجام دیں گے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد زون ، ٹی ایس آئی آئی سی ایس آئی ٹی پارکس کے لیے پانچ نکاتی پروگرام ریٹرونٹنگ پروگرام کا 9 جولائی کو ٹیک مہیندر آڈیٹوریم ہائی ٹیک سٹی فیس II مادھا پور میں ریاستی وزیر آئی ٹی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ افتتاح انجام دیں گے ۔ صنعتی پارکس کی ترقی کے مقصد سے اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی راما راؤ جرمن سفارت خانہ کے نمائندوں ، آئی ٹی کمپنیوں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز کے ہمراہ اس پروگرام کا افتتاح انجام دیں گے ۔ اس پروگرام کا مقصد موجودہ ریٹروفٹنگ بلڈنگس کو گرین بلڈنگس میں تبدیل کرنا اور زیرو ویسٹ بلڈنگ ہے ۔ جیش رنجن نائب صدر نشین و ایم ڈی ٹی ایس آئی آئی سی بھی اس پروگرام میں موجود رہیں گے ۔ مزید تفصیلات malothnanu@apiic.in ، موبائیل نمبر 9951530802 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔