آئی ٹی صنعت کا H-1B ویزوں پر انحصار نہیں : انفوسیس سی ای او

واشنگٹن ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) انفوسیس سی ای او وشال سکہ نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا جو عام طور پر ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کے بارے میں کی جاتی ہیں کہ یہ کمپنیاں اپنی ترقی اورملازمتوں کیلئے H-1B ویزوں پر انحصار کرتی ہیں۔ یاد رہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایسی کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے جو بیرونی ورکرس کو کم تنخواہوں پر ملازم رکھتے ہوئے ویزا سسٹم کا استحصال کرتی ہیں اور اس ردعمل کے طور پر وشال سکہ نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے یہ اہم بات کہی۔ یہ کہنا غلط ہے کہ ہمH-1B ویزوں پر انحصار کرتے ہیں۔ اگر گذشتہ دس سال کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلے گا کہ ہر سال تقریباً 65000 ویزے جاری کئے گئے۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ دس سالوں میں 650,000 ویزے جاری کئے گئے جبکہ اجتماعی طور پر ہم لاکھوں لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرتے ہیں۔ صرف انفوسیس میں ہی ملازمین کی تعداد دو لاکھ ہے۔