حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : آئی سیٹ 2016 کے ذریعہ تلنگانہ کے یم بی اے ، ایم سی اے کورسز میں داخلے دیا جاتا ہے ۔ اس کی ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری ہوچکا ہے ۔ 26 تا 30 اگست تک اسنادات کی تصدیق کروانا ہے ۔ اور 27 تا 31 اگست ہے ۔ ویب پر مبنی کونسلنگ میں کالج کوآپشن کرتے ہوئے انتخاب کرنا ہوگا ۔ ڈگری کامیاب اور آئی سیٹ میں رینک حاصل کرنے والے طلبہ کی رہنمائی اور میناریٹی سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔